تاریخ شائع کریں2021 13 January گھنٹہ 16:00
خبر کا کوڈ : 489520

" مکران " ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا گيا۔

121 ہزار ٹن وزنی اس متحرک جزیرے کو آج صبح ایک باضابطہ تقریب کے دوران ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا گيا۔
" مکران " ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا گيا۔

اطلاعات کے مطابق یہ بحری جنگی جہاز 228 میٹر لمبا ئی، 42 میٹر چوڑائی اور ساڑھے 21 میٹر اونچائی کے ساتھ ایران کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز ہے جو سمندر میں 15 ناٹیکل مائل کی رفتار کے ساتھ حرکت کر سکتا ہے۔

مکران سے موسوم اس بحری جنگی جہاز پر بیک وقت پانچ ہیلی کاپٹروں کی گنجائش موجود ہے، جس کی بناپر اسے ایک چلتا پھرتا نیول ائربیس بھی کہا جا سکتا ہے۔

121 ہزار ٹن وزنی اس متحرک جزیرے کو آج صبح ایک باضابطہ تقریب کے دوران ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا گيا۔ اس موقع پر ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، سمیت اعلی فوجی حکام بھی موجود تھے۔ 
 
https://taghribnews.com/vdchiwnkv23n6md.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ