تاریخ شائع کریں2021 13 January گھنٹہ 15:55
خبر کا کوڈ : 489518

اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر کا چینل بند کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد اب ویڈیو اپ لوڈنگ سائٹ یوٹیوب نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بند کر دیا ہے۔
اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر کا چینل بند کردیا۔
امریکی کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ حامیوں کے پُرتشدد حملے اور توڑ پھوڑ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے امریکی صدر کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا رہا جب کہ امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کی برطرفی کی قرارداد بھی منظور کرلی ہے۔

امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد سے صدر ٹرمپ کو نہ صرف سیاسی نقصان ہوا ہے بلکہ سماجی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ چند روز قبل ہی ٹوئٹر نے اکاؤنٹ بند کیا تھا اور اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر کا چینل بند کردیا ہے۔

یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’تشدد کو ہوا دینے کے امکان کو مدنظر‘ رکھتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل پر کم از کم ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے بھی عارضی طور پر چند دنوں کے لیے پابندی لگائی تھی تاہم بعد میں صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو مستقل بنیاد پر بند کردیا تھا اور ایسا ہی فیس بک نے بھی کیا تھا۔ یوٹیوب کے بارے میں بھی یہی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcezo8evjh8vni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ