تاریخ شائع کریں2021 13 January گھنٹہ 15:42
خبر کا کوڈ : 489516

پاکستان کے وزیراعظم کا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر نوٹس۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔
پاکستان کے وزیراعظم کا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر نوٹس۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چینی کی قیمت میں اضافے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا جائیگا۔ وفاقی وزراء اور صوبوں کے نمائندے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

ملک میں سبزی، پھل، دالوں سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوگیا ہے اور وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔\

اس صورتحال میں غریب اور متوسط طبقے کے افراد کا گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ کھانے پینے کا سامان خریدنے کے لیے نوبت گھریلو سامان کی فروخت تک آپہنچی ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdccsoq0e2bq4p8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس