تاریخ شائع کریں2021 12 January گھنٹہ 17:29
خبر کا کوڈ : 489404

ایرانی وزیرخارجہ کی جنوبی کوریا کے نائب وزير خارجہ سے ملاقات۔

جنوبی کوریا کی حکومت کو کوریائی بینکوں میں ایرانی زر مبادلہ کو آزاد کرنے کے سلسلے میں فوری اقدام کرنا چاہیے۔
ایرانی وزیرخارجہ کی جنوبی کوریا کے نائب وزير خارجہ سے ملاقات۔
 رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جنوبی کوریا کے نائب وزير خارجہ چوی جونگ کن کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت کو کوریائی بینکوں میں ایرانی زر مبادلہ کو آزاد کرنے کے سلسلے میں فوری اقدام کرنا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مالی مسائل اور مشکلات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت کو کوریائی بینکوں میں موجود ایران کے 7 ارب ڈالر زرمبادلہ میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر برطرف کرنا چاہیے اور ایرانی عوام کے پیسے سے ایرانی عوام کو بہرہ مند ہونے سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی کوریا کی بینکوں کا اقدام غیر قانونی ہے اور اس سے دونوں ممالک کے بہتر تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس ملاقات میں جنوبی کوریا کے نائب وزير خارجہ نے ایرانی زرمبادلہ کو آزاد کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا اپنی بحری کشتی کو فوری طور پر آزاد کرانا چاہتا ہے۔ جسے ایرانی بحریہ کی خلیج فارس میں ماحولیات کو خراب کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں روک کر ایران کی ایک بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی ہدایت کی۔
https://taghribnews.com/vdciu3a55t1av52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ