تاریخ شائع کریں2021 11 January گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 489292

سردار سلیمانی پر ھندی زبان میں لکھی گئی کتاب کی رونمائی

لکھنؤ میں شھید قاسم سلیمانی کی یاد میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں ہندی میں مرتب کی گئی کتاب’’دلوں کا سردار‘‘ کی رسم اجرا بھی انجام پائی
سردار سلیمانی پر ھندی زبان میں لکھی گئی کتاب کی رونمائی
بھارت کے متعدد شہروں میں شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں مجالس و سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عالم اسلام کے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے جہاں پورے عالم اسلام میں سوگ منایا گیا وہی ہندوستان کے متعدد شہروں میں  دلوں کے اس سردار کی یاد منائی گئی اور بھارتی مؤمنین کی جانب سے  متعدد شہروں میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر متعدد پروگرام منعقد ہوئے۔


بھارتی مذہبی تنظیم دی میسیج آف کربلا اور مقامی مؤمنین کی جانب سے اس سلسلے میں تین بڑے شہروں میں مختلف پرووگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

پہلی جنوری کو کانپور شہر میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں وہاں کے امام جمعہ سمیت متعدد مؤمنین نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دو جنوری کو بارہ بنکی میں اس سلسلہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد شخصیات نے تاثرات پیش کرتے ہوئے شہید کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

اسی طرح تین جنوری کو لکھنؤ میں شھید قاسم سلیمانی کی یاد میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں ہندی میں مرتب کی گئی کتاب’’دلوں کا سردار‘‘ کی رسم اجرا بھی انجام پائی۔
http://www.taghribnews.com/vdcdnn0oxyt0jx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس