QR codeQR code

پاکستان آرمی چیف رواں ہفتے کوئٹہ جائیں گے

11 Jan 2021 گھنٹہ 17:20

پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیے، بھارت کیخلاف ای یو ڈس انفارمیشن لیب کے ذریعے شواہد سامنے آچکے، 70 سے زائد ممالک کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کی گئیں، جعلی نیٹ ورک میں جعلی این جی اوز بھی شامل تھیں، فیک این جی اوز کے ذریعے پاکستان کیخلاف سیمینار کیے گئے


پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ رواں ہفتے کوئٹہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، رواں سال کورونا، معیشت، سیکیورٹی مسائل کا سامنا رہا، کورونا صورتحال نے معاشی و غذائی صورتحال کو خطرے میں ڈال دیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف بولنے والوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان میں صداقت نہیں، پی ڈی ایم کی راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نہیں، راولپنڈی آنے والوں کو چائے پانی پلائیں گے، پاک فوج کا مورال ہائی، اپنا کام کر رہی ہے، آرمی چیف رواں ہفتے کوئٹہ جائیں گے۔ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اندرونی و بیرونی خطرات کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا، دہشتگردی کیخلاف کامیاب آپریشن کیے گئے.

انکا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد میں 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد آپریشن کیے، دہشتگردی کیخلاف آپریشن سے سیکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہوئی، خودکش حملوں میں 97 فیصد واضح کمی آئی، آج تمام قبائلی علاقے خیبرپختونخوا کا حصہ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی میں 95 فیصد کمی آئی، کراچی میں اغوا برائے تاوان میں 98 فیصد کمی آئی، کراچی کا کرائم انڈیکس چھٹے نمبر پر تھا، اب 103 پر ہے، سرحدی علاقے میں دہشتگردی 55 فیصد کم ہوگئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیے، بھارت کیخلاف ای یو ڈس انفارمیشن لیب کے ذریعے شواہد سامنے آچکے، 70 سے زائد ممالک کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کی گئیں، جعلی نیٹ ورک میں جعلی این جی اوز بھی شامل تھیں، فیک این جی اوز کے ذریعے پاکستان کیخلاف سیمینار کیے گئے، جعلی نیٹ ورک شری واستو گروپ چلا رہا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت نے اقلیتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔

انکا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کے محاذ پر اپنی جارحیت کو چھپایا، دشمن قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش میں ہیں، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔ میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ہمیں بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سامنا ہے، بھارت نہیں چاہتا پاکستان پر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، مشرقی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا، بھارتی افواج دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، پاک فوج نے بھارتی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ بھرپور جواب دیا، بھارت نے 2019 میں سب سے زیادہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔


خبر کا کوڈ: 489288

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/489288/پاکستان-ا-رمی-چیف-رواں-ہفتے-کوئٹہ-جائیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com