تاریخ شائع کریں2021 11 January گھنٹہ 01:38
خبر کا کوڈ : 489188

بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 بزرگ شہری زخمی ہوگئے۔
بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری
بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اس کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 بزرگ شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوجی اہلکاروں نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے بروہ اور خنجر سیکڑز میں شہری آبادی پر مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 2 بزرگ افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ بھارتی اشتعال انگیزی سے رواں سال ہونے والے پہلے دو جانی نقصانات ہیں۔ بھارت یکم جنوری سے اب تک 38 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں تواتر سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور آئے روز آزاد کشمیر میں ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جاتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdch6wnk623n6zd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ