تاریخ شائع کریں2021 11 January گھنٹہ 00:45
خبر کا کوڈ : 489181

ٹرمپ اپنی صدارت کے باقی بچے دنوں میں کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ روانچی

ٹرمپ نے عام سیاست سے ہٹ کر حکومت کی اور ایران ہو یا پھر کوئی اور ملک، ٹرمپ کی پالیسیاں بالکل غیر قابل پیش گوئی رہی ہیں۔
ٹرمپ اپنی صدارت کے باقی بچے دنوں میں کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ روانچی
امریکی حکومت کے حالیہ برسوں کے دوران ایران کے خلاف پابندیوں کو مراعات حاصل کرنے کے لئے ایک حربے کے طور پر استعمال کرتی رہی ہے اور اس کا یہ عمل بدستور جاری ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہی۔

مجید تخت روانچی نے اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ گزشتہ برسوں کے دوران عجیب و غریب اقدامات عمل میں لاتے رہے ہیں جس سے یہ  تشویش پیدا ہو گئی ہے کہ وہ اپنی صدارت کے باقی بچے دنوں میں کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے ممکنہ فیصلوں کے بارے میں امریکا سمیت پوری دنیا میں پیدا ہونے والے ماحول کے پیش نظر کوئی بعید نہیں کہ ٹرمپ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال بھی کر بیٹھیں۔

مجید تخت روانچی نے ایران کے سلسلے میں امریکہ کی آئندہ حکومت کے رویے کے بارے میں کہا کہ امریکہ میں جس پارٹی کی بھی حکومت رہی ہو واشنگٹن کی بین الاقوامی پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

انہوں نے اسی کے ساتھ  کہا کہ ٹرمپ نے عام سیاست سے ہٹ کر حکومت کی اور ایران ہو یا پھر کوئی اور ملک، ٹرمپ کی پالیسیاں بالکل غیر قابل پیش گوئی رہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaaony649na61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ