تاریخ شائع کریں2021 10 January گھنٹہ 23:40
خبر کا کوڈ : 489166

امریکی شہر لاس اینجلس اور شگاکو میں فا‏ئرنگ.

امریکی شہر لاس اینجلس اور شگاکو میں فا‏ئرنگ کے واقعات میں چودہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی شہر لاس اینجلس اور شگاکو میں فا‏ئرنگ.
"اے بی ایس سیون"  نیوز نے شیکاگو پولس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کے  دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں سات افراد کو نشانہ بنایا جن میں سے ایک شخص نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ چھ افراد فوری طور پر ہسپتال بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں ملوث ایک 32 سالہ شخص مبینہ پولس مقابلے میں مارا گیا ہے۔ اس طرح ایک اور واقعے میں جو لاس اینجلس پیش آیا جہاں ایک شخص نے فائرنگ کرکے کم از کم سات افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس واقے میں چھ افراد زخمی اور ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کا کہنا ہے اس واقعے میں ملوث شخص جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگيا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکہ میں اسلحے کی خرید وفروخت پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہيں ہے جس کے سبب روزانہ کی بنیاد پر پورے امریکہ میں فائرنگ کے سیکڑوں واقعات پیش آتے ہيں۔

امریکہ میں اسلحہ مافیا کے اثر و رسوخ کی بنا پر کانگریس گن کلچر کو محدود کرنے سے متعلق قانون سازی سے گریزاں رہتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd9n0o9yt0jf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ