تاریخ شائع کریں2021 10 January گھنٹہ 17:56
خبر کا کوڈ : 489141

بجلی کا بریک ڈاؤن صرف پاکستان میں نہیں ہوا، دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے،

تحقیقات جاری ہیں کہ سسٹم میں فنی خرابی کیوں آئی۔ وزیر اعظم کو صورتحال سے آگاہ کردیا تھا، وفاقی وزیر توانائی پاکستان
بجلی کا بریک ڈاؤن صرف پاکستان میں نہیں ہوا، دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے،
پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بجلی کا بریک ڈاؤن صرف پاکستان میں نہیں ہوا دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس بریفنگ ہوئی، پاور پلانٹ کے سیفٹی سسٹمز نے خود کو شٹ ڈاوَن کرنا شروع کردیا، گدو پاور پلانٹ سے پانچ کے وی کے 3 سرکٹ نکلتے ہیں فالٹ کا پتہ نہیں چل رہا، دھند کے باعث فالٹ ڈھونڈنے میں دشواری آ رہی ہے، تحقیقات جاری ہیں کہ سسٹم میں فنی خرابی کیوں آئی۔ وزیر اعظم کو صورتحال سے آگاہ کردیا تھا، وزیر اعظم نے بجلی جلد بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عمر ایوب نے کہا کہ بجلی کا بریک ڈاؤن صرف پاکستان میں نہیں ہوا، دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے، 2013 سے اب تک بجلی کے بریک ڈاؤن کے تقریبا 8 واقعے ہوچکے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے دور میں 18 سے ساڑھے 18 ہزار واٹ ترسیل کا نظام تھا، ہماری حکومت آئی اس وقت تک ٹرانسمیشن پر کوئی کام نہیں ہوا تھا، ہم بجلی کے ترسیلی نظام کو 23 سے 24 ہزار میگا واٹ تک لے گئے، ہم نے اب تک 49 ارب ٹرانسمیشن سسٹم پر لگائے ہیں، پچھلے 2 سال کے دوران ایک بار بھی ٹرپنگ نہیں آئی، لاہور سے مٹیاری تک نئی لائنیں بچھائی جارہی ہیں۔

اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ پورے میں بجلی کا بلیک آوَٹ ہوا،بلیک آوَٹ کے باعث ملک میں بجلی کا تعطل پیدا ہوا،بجلی کے پیداواری نظام کے بعد سب سے اہم ترسیلی نظام ہے، بجلی کی ترسیل کا نظام اپ ڈیٹڈ نہ ہو تو مسائل ہوسکتے ہیں، ماضی میں بجلی کی پیداوار کے پلانٹس تو بن گئے لیکن ترسیل کا نظام مطابقت نہیں رکھتا، حکومت بجلی کےترسیلی نظام پر توجہ دے رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgty9tqak97q4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ