تاریخ شائع کریں2021 9 January گھنٹہ 17:08
خبر کا کوڈ : 489000

ہمیں اپنی توانائیوں اور قدرت میں اضافہ کرنا چاہیے۔اسپیکر پارلیمنٹ ایران

ایران کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں شجاعانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔قالیباف
ہمیں اپنی توانائیوں اور قدرت میں اضافہ کرنا چاہیے۔اسپیکر پارلیمنٹ ایران
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران کو مزید مضبوط  اور مستحکم  بنانے کے سلسلے میں شجاعانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

قالیباف نے امریکہ اور مغربی ممالک کی پابندیوں کو ختم کرنے کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا بیان پابندیاں منسوخ کرنے پر مبنی قانون کے درست ہونے کا مظہر ہے۔

ہمیں مغربی محاذ کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں انقلابی روڈ میپ کی بنیاد پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اغیار کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی توانائیوں اور قدرت میں اضافہ کرنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcawonyw49naw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ