تاریخ شائع کریں2021 8 January گھنٹہ 16:32
خبر کا کوڈ : 488865

امریکہ کا فرسودہ انتخابی نظام ہنگامہ آرائی کا سبب ہے

​​​​​​​روسی ترجمان کے مطابق اسی فرسودہ نظام کی وجہ سے ہنگامہ آرائی اور تشدد کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، امریکی میڈیا بھی سیاسی جدوجہد کا اہم ذریعہ بن چکا ہے، امریکی معاشرے میں نظر آنے والی تقسیم کی یہی بنیادی وجوہات ہیں
امریکہ کا فرسودہ انتخابی نظام ہنگامہ آرائی کا سبب ہے
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کا فرسودہ انتخابی نظام واشنگٹن میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کا سبب ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکہ کا فرسودہ انتخابی نظام اور میڈیا کا سیاست زدہ ہونا امریکی معاشرے کی تقسیم اور واشنگٹن میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کا سبب ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کے امریکی کانگریس پر حملے کے ردعمل میں ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کا الیکٹورل نظام فرسودہ ہے جو جدید جمہوری معیارات پر پورا نہیں اترتا۔

روسی ترجمان کے مطابق اسی فرسودہ نظام کی وجہ سے ہنگامہ آرائی اور تشدد کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، امریکی میڈیا بھی سیاسی جدوجہد کا اہم ذریعہ بن چکا ہے، امریکی معاشرے میں نظر آنے والی تقسیم کی یہی بنیادی وجوہات ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdciqva5wt1avv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس