QR codeQR code

علامہ میر حامد حسین(رح) کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد

8 Jan 2021 گھنٹہ 16:23

امام خمینی(رہ) کے فرمان کے مطابق کتاب عبقات الانوار حجتِ شیعہ اور اسلام کا ایک قیمتی اثاثہ ہے، جس کی بنیاد پر دسیوں یا حتی کہ سیکڑوں دیگر موثر اور قیمتی مضامین اور کتابیں شیعہ افکار کو عام کرنے کے میدان میں لکھی جاسکتی ہیں


قم المقدسہ میں علامہ میر حامد حسین(رح) کی یاد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ میر حامد حسین کی دو کتابوں "ضیاء العین" اور"شناختنامه علامه میرحامدحسین"  کی رونمائی کی گئی۔

شیعہ سیاسی فکر کی بنیادی باتیں، میرحامدحسین کا حوالہ دینے کا طریقۂ کار، میرحامدحسین کی کچھ خصوصیات، ہندوستان کی سماجی و سیاسی تاریخ، علامہ کے شیعہ سیاسی فکر کو متعارف کرانے کے ڈھانچے کی وضاحت، اور میرحامدحسین کی سیاسی مذہبی فکر کا ایک تعارف ان دونوں کتابوں کے عناوین ہیں۔

علامہ میر حامد حسین کے اعزاز میں منعقد بین الاقوامی کانفرنس کے صدر حجت الاسلام محمدتقی سبحانی نے کہا: "یہ کانفرنس رواں سال منعقد کی جانی تھی، لیکن کورونا وباء کے پھیل جانے کی وجہ سے اگلے سال نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ اب تک علامہ میر حامد حسین کے افکار اور نظریات کی وضاحت کرنے والے تیس مضامین، ایران، ہندوستان اور افغانستان سے اس کانگریس کے سیکرٹریٹ میں آچکے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین مهدوی پور ہندوستان میں نمایندهٔ ولی فقیہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ علامہ میر حامد حسین(رح) کے افکار، نظریات اور کاوشوں کو شائع کرنے اور پھیلانے کے لئے ہندوستان کے اسکالرز اور مفکرین کو سرخیل اور آگے آگے ہونا چاہئے، کہا کہ ان کا ایک قابل قدر کام ’’عبقات الانور‘‘ ہے امام خمینی(رہ) کے فرمان کے مطابق یہ کتاب حجتِ شیعہ اور اسلام کا ایک قیمتی اثاثہ ہے، جس کی بنیاد پر دسیوں یا حتی کہ سیکڑوں دیگر موثر اور قیمتی مضامین اور کتابیں شیعہ افکار کو عام کرنے کے میدان میں لکھی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہندوستان میں شیعی افکار کو رد کرنے میں سابقہ ​​تعصب نہیں رہا، اس وجہ سے علامہ میر حامد حسین کے کاموں کو زیادہ کھلے طور پر اور آسانی سے فروغ دینا اور شائع کرنا ممکن ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 488863

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/488863/علامہ-میر-حامد-حسین-رح-کی-یاد-میں-کانفرنس-کا-انعقاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com