QR codeQR code

دھرنے کے شرکاء پر نامعلوم افراد کا شدید پتھرائو

8 Jan 2021 گھنٹہ 16:17

احتجاج ودھرنے کے باعث شہرکی مرکزی شاہراہوں پرٹریفک کی روانی شدید متاثرہوگئی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شاہ فیصل اورڈرگ روڈ کے قریب مظاہرین اور شہریوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی اوراس دوران ہجوم نے دھرنے میں شریک مظاہرین کی 6 موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کردیا


منفی درجہ حرارت میں سانحہ مچھ کے خلاف متاثرین  کا میتوں سمیت احتجاج  چھٹے روزمیں داخل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق منفی درجہ حرارت میں سانحہ مچھ کے خلاف متاثرین کا میتوں سمیت احتجاج  چھٹے روزمیں داخل ہوگیا ہے۔ کھلے آسمان تلے بیٹھے مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم کی آمد تک لاشوں کودفنانے سے تاحال انکارکیا جارہا ہے۔

شہداء کمیٹی اوردھرنا منتظمین کی ہنگامی پریس کانفرنس بھی ہوئی۔ متحدہ وحدت المسلمین کے رہنما  آغا رضا نے کہا کہ دھرنے سے متعلق خاص طبقہ منفی پروپگینڈہ کر رہا ہے، وزیراعظم آئیں گے انہیں عزت دی جائے گی۔

دوسری جانب شہرقائد میں بھی سانحہ مچھ کے خلاف 26 مقامات پردھرنا جاری ہے جن میں مرکزی دھرنا نمائش چورنگی جب کہ دوسرے علاقوں ناتھا خان، کالونی گیٹ، کامران چورنگی، جوہر موڑ، صفورا چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، نیپا، سمامہ پل کے قریب، ملیر 15، اسٹارگیٹ، پاور ہاؤس، انچولی، فائیواسٹار چورنگی، ٹاور، عائشہ منزل، ناظم آباد 7 نمبر، ناظم آباد 1، شاہ فیصل کالونی پل، ضیاء الدین چورنگی، ناگن چورنگی اورپیپلز چورنگی، شاہ فیصل کالونی پل، ضیاء الدین چورنگی، ناگن چورنگی اورپیپلز چورنگی شامل ہے۔

احتجاج ودھرنے کے باعث شہرکی مرکزی شاہراہوں پرٹریفک کی روانی شدید متاثرہوگئی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شاہ فیصل اورڈرگ روڈ کے قریب مظاہرین اور شہریوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی اوراس دوران ہجوم نے دھرنے میں شریک مظاہرین کی 6 موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کردیا۔


خبر کا کوڈ: 488861

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/488861/دھرنے-کے-شرکاء-پر-نامعلوم-افراد-کا-شدید-پتھرائو

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com