تاریخ شائع کریں2021 8 January گھنٹہ 16:11
خبر کا کوڈ : 488857

اپوزیشن مچھ کے واقعے پر مگرمچھ کے آنسوؤں نہ بہائے

معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے سندھ کے وزیر اعلی ناصر شاہ شاہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مچھ کے واقعے پر مگرمچھ کے آنسوؤں نہ بہائے، ہم کسی دھوکے میں نہیں آئینگے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہمارے ہزاروں لوگ قتل ہوئے ہیں
اپوزیشن مچھ کے واقعے پر مگرمچھ کے آنسوؤں نہ بہائے
معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے سندھ کے وزیر اعلی ناصر شاہ شاہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مچھ کے واقعے پر مگرمچھ کے آنسوؤں نہ بہائے، ہم کسی دھوکے میں نہیں آئینگے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہمارے ہزاروں لوگ قتل ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے سندھ کے وزیر اعلی ناصر شاہ شاہ کے بیان پر رد عمل ل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مچھ کے واقعے پر مگرمچھ کے آنسوؤں نہ بہائے، ہم کسی دھوکے میں نہیں آئینگے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہمارے ہزاروں لوگ قتل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سانحہ عباس ٹاؤن اور دیگر سانحات انہیں کی حکومت میں پیش آئے، ہم حکومت کے مخالف ضرور ہیں لیکن ہم اپوزیشن کو دھرنے کیش کرنے نہیں دینگے۔

انہوں نے ناصر شاہ سے مخاطب ہوکے کہا کہ آپ اس سانحے پر بڑے چمپین بنے ہوئے ہے لیکن آپ نے چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کرنے والے زائرین کے خلاف 8000 کے قریب پرچہ کاٹا ہوا ہے. اب یہ دوغلی پالیسی اور منافقت نہیں چلی گی،اس منافقت کو ہم جانتے ہیں، اگر اتنے ہمدرد ہیں تو پہلے وہ 8000 پرچے ختم کریں، مگرمچھ کے انسو بہانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شیعیان پاکستان سے اپیل کرتے ہے کہ کبھی اس دھوکہ میں مت آنا بنو امیہ کے مخالفت میں بنی عباس کا ساتھ دینے لگو یہ سب ہمارے لیے ایک جیسے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjioexauqeooz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ