QR codeQR code

ہزارہ کمیونٹی کے قتل میں انٹرنیشنل مافیا ملوث ہے

8 Jan 2021 گھنٹہ 16:04

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر ہے، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی اطلاعات ہیں، ہم نے سرگودھا اسلام آباد اور کراچی سے دہشت پکڑے ہیں،  ہم نے چار ایسے گرہوں کو پکڑا جو شیعہ سنی کے درمیان لڑائی کروانا چاہتے تھے


پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے قتل میں انٹرنیشنل مافیا ملوث ہے، ہم نے چار ایسے گرہوں کو پکڑا جو شیعہ سنی کے درمیان لڑائی کروانا چاہتے تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر ہے، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی اطلاعات ہیں، ہم نے سرگودھا اسلام آباد اور کراچی سے دہشت پکڑے ہیں،  ہم نے چار ایسے گرہوں کو پکڑا جو شیعہ سنی کے درمیان لڑائی کروانا چاہتے تھے، جب کہ ہزارہ کمیونٹی کے قتل میں انٹرنیشنل مافیا ملوث ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہزارہ برادری کے ہمدردی رکھتے ہیں، کوئٹہ کا واقعہ ہوا تو اگلے دن وزیر اعظم کی ہدایت پر وہاں پہنچ گیا، ہمارے وزا بھی کوئٹہ میں موجود ہیں، جو افغانی شہید ہوئے ہیں ان اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی ہے، ایف سی کو ہدایات جاری کی ہیں  میتیں سب کی سانجھی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں، کچھ  لوگ اس المناک حادثے پر بھی سیاست کررہے ہیں، سیاست کے لیے بڑا وقت ہے یہ وقت سیاست کا نہیں، ملک میں اور بھی مسائل ہیں، ذولفی بخاری اور علی زیدی کوئٹہ میں ہیں امید ہے معاملہ حل ہوجائے گا، جیسے ہی تدفین ہو وزیر اعظم جانے کے تیار ہیں، عمران خان چاہتے ہیں تدفین کے بعد جائین تاکے کھل کر بات چیت ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 488855

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/488855/ہزارہ-کمیونٹی-کے-قتل-میں-انٹرنیشنل-مافیا-ملوث-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com