QR codeQR code

ذکی الرحمن لکھوی پر فرد جرم عائد کردی گئی

8 Jan 2021 گھنٹہ 15:50

کالعدم تنظیم کے زکی الرحمن الرحمن لکھوی کے خلاف سی ٹی ڈی نے  سات دسمبر 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا، ملزم پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے اور کالعدم تنظیم چلانے کا الزام تھا اس کے علاوہ ملزم پر دہشتگروں کی مالی معاونت کے بھی الزامات تھے


کالعدم تنظیم کے سرکردہ رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو چندہ اکٹھا کرنے اور کالعدم تنظیم چلانے کے کیس میں سزا سنا دی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کو چندہ اکٹھا کرنے اور کالعدم تنظیم چلانے کے الزام میں مجموعی طور پر 15 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

انسداد دہشتگری عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے اور دستیاب شواہد اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ سنایا جب کہ سماعت کے دوران نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی۔

دوسری جانب انسداد دہشتگری عدالت نے زکی الرحمن لکھوی کے شریک ملزم ابو انس محسن کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، انسداد دہشتگری عدالت نے ملزم کی سزا کے وارنٹ سپرنڈنٹ جیل کو بھجوا دیے ہیں۔

واضح رہے کالعدم تنظیم کے زکی الرحمن الرحمن لکھوی کے خلاف سی ٹی ڈی نے  سات دسمبر 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا، ملزم پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے اور کالعدم تنظیم چلانے کا الزام تھا اس کے علاوہ ملزم پر دہشتگروں کی مالی معاونت کے بھی الزامات تھے۔


خبر کا کوڈ: 488851

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/488851/ذکی-الرحمن-لکھوی-پر-فرد-جرم-عائد-کردی-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com