تاریخ شائع کریں2021 8 January گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 488849

ملت تشیع ایک مہذب قوم ہے جو انسانیت کا احترام کرنا جانتی ہے

کسی بھی شہر میں دیے گئے دھرنے کسی ایمبولینس یا مریض کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے۔بعض شہروں میں دھرنوں کے دوران اشتعال انگیز واقعات کا بیان کیا جانا غیر حقیقی اور خود ساختہ ہے
ملت تشیع ایک مہذب قوم ہے جو انسانیت کا احترام کرنا جانتی ہے
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ملت تشیع ایک منظم اور مہذب قوم ہے جو انسانیت کا احترام کرنا جانتی ہے۔کسی بھی شہر میں دیے گئے دھرنے کسی ایمبولینس یا مریض کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے۔بعض شہروں میں دھرنوں کے دوران اشتعال انگیز واقعات کا بیان کیا جانا غیر حقیقی اور خود ساختہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک میں اس وقت تک پُرامن دھرنے جاری رہیں گے جب تک ورثاء کی طرف سے خود دھرنے کے خاتمے اور لاشوں کی تدفین کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے خاتمے کا منفی پروپیگنڈہ ان عناصر کی کارستانی ہے جن کی ساری ہمدردیاں قاتلوں کے ساتھ ہیں۔عوام ایسی گمراہ کن اطلاعات پر کان نہ دھریں۔ ملت تشیع ایک منظم اور مہذب قوم ہے جو انسانیت کا احترام کرنا جانتی ہے۔

کسی بھی شہر میں دیے گئے دھرنے کسی ایمبولینس یا مریض کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے۔بعض شہروں میں دھرنوں کے دوران اشتعال انگیز واقعات کا بیان کیا جانا غیر حقیقی اور خود ساختہ ہے۔عوام کو من گھڑت خبروں کے ذریعے گمراہ کرنا پیشہ وارانہ فرائض کے منافی اور افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا ملت تشیع کے اعلی کردار کو ماضی میں بھی عالمی ذرائع نے سراہتے ہوئے کہا کہ طویل دھرنوں کے دوران اس قوم نے کسی ایک پتے کو بھی نقصان نہیں پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کوئٹہ جانے میں جتنی زیادہ تاخیرہوتی جائے گی مسائل اتنے ہی زیادہ پیچیدہ اور سنگین ہوتے جائیں گے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں کوئٹہ دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچ گئی ہیں لیکن وزیر اعظم ابھی تک شش و پنج میں مبتلا ہیں۔ حکومت یہ بات ذہن نشین کر لے کہ کوئٹہ دھرنے میں وزیر اعظم کی آمد کے بغیر مسائل جوں کے توں رہیں گے۔حکومت ان خاندانوں کے مطالبات تسلیم کرے جو اپنے پیاروں کی لاشیں لے کر سڑکوں پر منفی سات کی شدید سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcayanyo49naa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ