تاریخ شائع کریں2021 8 January گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 488847

قطر سے سفارتی تعلقات تاحال تعطل کا شکار ہیں

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ قطر سے صرف تجارتی اور فضائی رابطے بحال ہوئے ہیں مگر سفارتی تعلقات تاحال تعطل کا شکار ہیں
قطر سے سفارتی تعلقات تاحال تعطل کا شکار ہیں
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ قطر سے صرف تجارتی اور فضائی رابطے بحال ہوئے ہیں مگر سفارتی تعلقات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں قطر کے ساتھ صرف سفری اور تجارتی رابطے بحال ہوئے ہیں تاہم سفارتی تعلقات اب بھی منقطع ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ قطر کے ساتھ سفارتی رابطوں کی بحالی میں ابھی مزید وقت درکار ہو گا جس کے لیے پیشرفت جاری ہے تاہم خدشات اور تحفطات کی دوری تک یہ ممکن نہیں۔

دو روز قبل سعودی عرب میں ہونے والی جی سی سی سربراہ اجلاس میں قطر نے بھی شرکت کی تھی اور ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کے ساتھ روابط کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے عائد پابندیاں جلد ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ 2017 میں سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردی میں سہولت کاری کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے اور کئی اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں۔
https://taghribnews.com/vdci5va5yt1avv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ