تاریخ شائع کریں2021 8 January گھنٹہ 15:36
خبر کا کوڈ : 488846

کابل: گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے ایئرفورس پائلٹ جاں بحق

افغانستان میں فوج اور طالبان جنگجوؤں کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ایئرفورس کے پائلٹ، ضلعی پولیس چیف، 4 اہلکار اور ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے
کابل: گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے ایئرفورس پائلٹ جاں بحق
افغانستان میں فوج اور طالبان جنگجوؤں کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ایئرفورس کے پائلٹ، ضلعی پولیس چیف، 4 اہلکار اور ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے دارالحکومت کابل میں ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایئرفورس کا پائلٹ، سیکیورٹی اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے جب کہ دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

دوسرے واقعے میں طالبان جنگجوؤں نےصوبے ہرات کے ضلع غوریان میں پولیس وین پر حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف نقیب اللہ سلطان زئی اپنے 4 محافظوں سمیت ہلاک ہوگئے جب کہ 4 اہلکار زخمی ہیں۔

اسی طرح افغانستان کے صوبے ہلمند میں جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب افغان فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے قندھار میں طالبان کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے انہیں واپس جانے پر مجبور کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں یہ تازہ پُرتشدد جھڑپیں قطر میں کابل حکومت اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کے آغاز کے ساتھ شروع ہوئی ہیں جس کا مذاکرات پر اثر پڑسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchk6nk-23n66d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ