تاریخ شائع کریں2021 8 January گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 488842

سعودی نواز تکفیری گروہ گرفتار، اسلحہ، بارود اور فوجی وردیاں برآمد

رات کے اندھیرے میں ایک طویل اپریشن کے بعد دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر دیا۔ تفتیش کے بعد ملزمان کی فراہم کردہ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے مزید 4 افراد کو بھاری اسلحے اور فوجی وردیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔
سعودی نواز تکفیری گروہ گرفتار، اسلحہ، بارود اور فوجی وردیاں برآمد
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے اہلکاروں کے روپ میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والے سعودی نواز تکفیری وہابی گروہ کے سرغنہ سمیت 6افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ،بارود اور فوجی وردیاں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے بلند خیل میں سیکورٹی فورسسز کو اطلاع ملی کہ آصف شاہ نامی قبائلی رہنما کو وردی میں ملبوس چند افراد نے قتل کر دیا۔اطلاع ملتے ہی ایف۔سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

رات کے اندھیرے میں ایک طویل اپریشن کے بعد دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر دیا۔ تفتیش کے بعد ملزمان کی فراہم کردہ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے مزید 4 افراد کو بھاری اسلحے اور فوجی وردیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ قبائلی رہنما آصف شاہ کے قتل کی ذمہ داری ٹی۔ٹی۔پی نے قبول کی ہے اور ان ملزمان کا تعلق بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی۔ٹی۔پی) سے ہے جو حساس اہلکاروں کا روپ دھار کر ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور دہشتگردی کرتے تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہنگو کے علاقے میں ہی پشاور سے پاراچنار جانے والی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شیعہ خاتون شہید جبکہ 4 مرد شدید زخمی ہوئے تھے ۔
https://taghribnews.com/vdcdoj0oxyt0jj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ