QR codeQR code

وزیر اعظم کے دورۂ کوئٹہ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا

7 Jan 2021 گھنٹہ 18:46

اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے سانحہ مچھ کے حوالے سے بریفنگ دی تاہم اجلاس میں وزیراعظم کےدورہ کوئٹہ کےحوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا


پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینیئر وفاقی وزراء کے اجلاس میں ملکی سیاسی و سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیر اعظم کے دورۂ کوئٹہ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔  

اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے سانحہ مچھ کے حوالے سے بریفنگ دی تاہم اجلاس میں وزیراعظم کےدورہ کوئٹہ کےحوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی قواعد کےمطابق متاثرین کی مالی امداد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ  وزارت داخلہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے مستقل حل نکالے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہزارہ برادری کے تحفظ کے لیے خصوصی سیکیورٹی  نظام  بنایا جائے۔بلوچستان میں امن ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی اور مثبت معاشی اعشاریوں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعظم رواں ہفتے ہی کوئٹہ جائیں گے۔ دھرنے کے خاتمے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مچھ واقعہ پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ مچھ میں جو کچھ بھی ہوا وہ بہت غلط ہوا، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔ ماضی میں بھی ایسے دل خراش واقعات ہوتے رہے ہیں۔بعض لوگوں کی جانب سے ایسے واقعات پر پیچیدگیاں پیدا کی جاتی ہیں

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ متاثرین کی جانب سے کوئی غیرمناسب بات نہیں کی گئی  حکومت چاہتی ہے کہ جاں بحق افراد کی تدفین ہو اور ان کی  بروقت مالی مدد کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 488787

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/488787/وزیر-اعظم-کے-دورہ-کوئٹہ-سے-متعلق-کوئی-فیصلہ-نہیں-ہوسکا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com