تاریخ شائع کریں2021 7 January گھنٹہ 16:35
خبر کا کوڈ : 488780

رہبر انقلاب اسلامی کل قوم سے خطاب فرمائیں گے

یہ خطاب ایران کے معروف شہر قم کے عوام کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر انجام پائے گا جس میں رہبر انقلاب اسلامی اہم قومی و عالمی مسائل پر روشنی ڈالیں گے
رہبر انقلاب اسلامی کل قوم سے خطاب فرمائیں گے
کل بروز جمعہ ۸ جنوری ۲۰۲۱ کو قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای قوم سے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔

یہ خطاب ایران کے معروف شہر قم کے عوام کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر انجام پائے گا جس میں رہبر انقلاب اسلامی اہم قومی و عالمی مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔

قائد انقلاب اسلامی کا یہ خطاب دنیا بالخصوص خطے میں رونما ہونے والے اہم واقعات، سامراج کی سازشوں خاص طور پر ایران کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے پیش نظر خاصی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ خطاب ایران کے وقت کے مطابق دن میں ۱۱ بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق ۱۲:۳۰ بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق ۱ بجے نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جنوری ۱۹۷۸ میں روزنامہ اطلاعات میں شائع ہونے والے ایک متنازعہ مضمون کے بعد قم شہر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کے دوران شاہِ پہلوی کے کارندوں نے سیکڑوں افراد کو شہید کر دیا تھا۔ قم میں رونما ہونے والا یہ واقعہ اور عوام کا قیام اسلامی انقلاب کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevv8e7jh8vfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ