تاریخ شائع کریں2021 7 January گھنٹہ 16:21
خبر کا کوڈ : 488777

ایران: کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں ستّر فیصد کمی

ایران کے وزیر صحت نے بتایا ہے کہ پچھلے ڈیڑھ مہینے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی اموات میں ستّر فیصد کی کمی آئي ہے
ایران: کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں ستّر فیصد کمی
ایران کے وزیر صحت نے بتایا ہے کہ پچھلے ڈیڑھ مہینے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی اموات میں ستّر فیصد کی کمی آئي ہے۔

ڈاکٹر سعید نمکی نے بدھ کے روز اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ ملک میں کورونا کے سبب ہونے والی اموات میں کمی کا عمل مسلسل جاری ہے، کہا کہ عوام اور دیگر اداروں کے تعاون سے ملک میں کووڈ-19 کے سبب اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی شرح پچھلے ڈیڑھ مہینے کے دوران ایک چوتھائي رہ گئي ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب شرح اموات میں دس فیصد اور اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں تیس فیصد کمی ایک مہینے کے دوران ہوئي ہے۔

سعید نمکی نے بتایا کہ عالمی اندازوں کے مطابق کرونا کی تیسری لہر میں یورپ کے پیشرفتہ ممالک میں روزآنہ ایک ہزار، امریکہ میں ڈھائی ہزار اور ایران میں بارہ سو افراد کی موت کا خدشہ تھا لیکن ایران میں یہ پیشگوئي صحیح ثابت نہیں ہوئي۔ ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ کسی بھی انسان کی موت خوشی کا باعث نہیں ہے لیکن دنیا کے پیشرفتہ ممالک بھی، جن کے پاس ایران سے زیادہ وسائل ہیں اور  ان پر پابندیاں بھی نہیں نہیں، یہ اعداد و شمار حاصل نہیں کر سکے۔
https://taghribnews.com/vdca0any049na01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ