تاریخ شائع کریں2021 7 January گھنٹہ 16:17
خبر کا کوڈ : 488775

شہید فخری زادے کے قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت مکمل

ایران کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ملک کی سینیر ایٹمی سائنسداں شہید فخری زادے کے قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت کر لی گئي ہے
شہید فخری زادے کے قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت مکمل
ایران کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ملک کی سینیر ایٹمی سائنسداں شہید فخری زادے کے قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت کر لی گئي ہے۔

وزارت دفاع کے ڈپٹی ایگزیکٹیو بريگیڈیر سعید شعبانیان نے بدھ کے روز شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی اور ملک کے سینیر ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادے کی شہادت کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام کے موقع پر اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید فخری زادے کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزارت دفاع میں ایک ٹیم کی تشکیل کی گئي ہے اور ملک کی عدلیہ پوری سنجیدگي سے اس معاملے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس گرانقدر شہید کے قتل میں ملوث تمام قصورواروں اور ذمہ داروں کی پہچان کر لی گئي ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے ضروری کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان مجرموں کو سخت انتقام کے انتظار میں رہنا چاہیے اور یقینی طور پر انھیں ان کے کیے کی سزا ملے گي۔
https://taghribnews.com/vdciyva5wt1avy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ