تاریخ شائع کریں2021 7 January گھنٹہ 16:13
خبر کا کوڈ : 488774

دھرنا ختم ہونے کی خبر افواہ ہے، مومنین کان نہ دھریں

پاکستان کے بعض نجی نیوز چینلز کی جانب سے مغربی بائی پاس احتجاجی دھرنے کے حوالے سے مسلسل منفی رپوٹنگ، دھرنے کےخاتمے کی جھوٹی اطلاعات اور علمائے کرام کے درمیان اختلاف کو ہوا دیتی خبروں کے نشر ہونے پر کوئٹہ میں دھرنےکی قیادت میں مصروف علمائے کرام اور اکابرین نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئےان خبروں کو جھوٹ، من گھڑت اور افواہ قرار دے دیا
دھرنا ختم ہونے کی خبر افواہ ہے، مومنین کان نہ دھریں
پاکستان کے بعض نجی نیوز چینلز کی جانب سے مغربی بائی پاس احتجاجی دھرنے کے حوالے سے مسلسل منفی رپوٹنگ، دھرنے کےخاتمے کی جھوٹی اطلاعات اور علمائے کرام کے درمیان اختلاف کو ہوا دیتی خبروں کے نشر ہونے پر کوئٹہ میں دھرنےکی قیادت میں مصروف علمائے کرام اور اکابرین نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئےان خبروں کو جھوٹ، من گھڑت اور افواہ قرار دے دیا۔

دھرنے کے قائدین نے کہاہے کہ خانوادہ شہداء کے بنیادی مطالبے یعنیٰ وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد سے قبل دھرنا کسی صورت ختم نہیں کیاجائے گا۔اگر وزیر اعظم کوئٹہ نہیں آتے تو ہم شہداء کے جنازوں کے ساتھ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق متعصب سماء، اے آروائی نیوز اور بعض دیگر نیوز چینلز نے پہلےملک بھرمیں جاری احتجاجی دھرنوں کے خلاف منفی رپوٹنگ کی اور ان دھرنوں کو نظام زندگی مفلوج ہونے کا باعث قرار دیا اور اب شیعہ علماءوقائدین کے درمیان اختلاف کی جھوٹی خبریں پھیلاکر دھرنے کے خاتمے کی من گھڑت خبریں نشر کرنا شروع کردی ہیں۔

کوئٹہ مغربی بائی پاس سے پچھلے 5 روز سے 11بےگناہ شیعہ ہزارہ شہید کان کنوں کے جسد ہائے خاکی کے ہمراہ دھرنے پر بیٹھے علمائے کرام اور اکابرین نے اپنے ویڈیو اور تحریری پیغامات میں ان تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ خانوادہ شہداء کے بنیادی مطالبے یعنیٰ وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے قبل کوئٹہ سمیت ملک بھرمیں جاری احتجاجی دھرنے کسی صورت ختم نہیں کیئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ نہیں پہنچے تو شہداء کے جنازوں کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائے ۔ دوسری جانب علامہ سید ہاشم موسوی نے کہاکہ اگر صوبائی حکومت بے اختیار ہے تو مستعفیٰ ہوکر ہمارے ساتھ دھرنے پر بیٹھ جائے۔
https://taghribnews.com/vdchq6nkk23n6qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ