تاریخ شائع کریں2021 7 January گھنٹہ 16:09
خبر کا کوڈ : 488773

علامہ حسن ظفرنقوی کی والدہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں

بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید حسن ظفرنقوی کی والدہ محترمہ اور برصغیر پاک وہند کے نامور خطیب اہل بیتؑ ڈاکٹر سید کلب صادق کی خواہر گرامی طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں
علامہ حسن ظفرنقوی کی والدہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں
بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید حسن ظفرنقوی کی والدہ محترمہ اور برصغیر پاک وہند کے نامور خطیب اہل بیتؑ ڈاکٹر سید کلب صادق کی خواہر گرامی طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید حسن ظفرنقوی کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد کراچی میں دارالفناء سے دارالبقاءکی جانب کوچ کرگئیں ، مرحومہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل 8جنوری کو انچولی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مرحومہ نے اپنے حیات میں اپنے خاوند اقبال الظفر نقوی سمیت اپنے دوصاحبزادوں پرویزظفر نقوی اوروسیم ظفر نقوی کا داغ مفارقت دیکھ چکی تھیں۔

دوسری جانب علامہ حسن ظفر نقوی والدہ کی شدید علالت کے باوجود مسلسل 4روز سے مظلومین کوئٹہ سےاظہار یکجہتی کیلئے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی کی قیادت میں مصروف عمل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ بعد نماز ظہر امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کی جائے گی اور تدفین وادی حسینؑ میں عمل میں آئے گی۔
https://taghribnews.com/vdcgu79twak97u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ