تاریخ شائع کریں2021 7 January گھنٹہ 16:06
خبر کا کوڈ : 488772

سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے قطر سے تعلقات بحال

سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے قطر سے تعلقات بحال
دنیا کی واحد اسلامی مزاحمتی ریاست ایران کے خلاف اسرائیل نواز عرب خلیجی ممالک متحد ہوگئی ہیں، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کر کے سعودی عرب کے شہر العلا میں یکجہتی، استحکام سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

امیر قطر سعودی عرب کے شہر العلا میں خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے العلا پہنچے تو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

سربراہ اجلاس میں خطے میں استحکام اور مل کر کام کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے بعد پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ نے تعاون تنظیم کے دیگر ممالک کے قطر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور تعاون پر بات کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 6 رکنی خلیج ممالک کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس میں اعلامیے پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے ایما پر سعودی عرب کی جانب سے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو بڑے چیلنجز قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے اور ایران سے قریبی تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے جون 2017 میں قطر کے ساتھ معاشی و سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سعودی عرب اور دیگر اتحادیوں کے قطر کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔

اس بارے میں کویت یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر بدرالس سیف نے کہا کہ یہ پہلا قدم یا مفاہمت کا پہلا مرحلہ ہے جس کے بعد دیگر اقدامات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں اس پیشرفت کو محض ایک اشارہ سمجھتے ہیں۔ اس سے قبل کویت کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پیر سے قطر کے لیے اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحد کھول دے گا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے یہ اعلان سیاسی تنازع کے حل کے لیے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا اس تنازع کے باعث سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر کا بائیکاٹ کردیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcfecdj0w6dcea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ