تاریخ شائع کریں2021 7 January گھنٹہ 15:55
خبر کا کوڈ : 488771

شہید سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی جانفشانیوں کی قدردانی

عراق کے صدر برہم صالح نے دہشت گردی کے خلاف سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور ملک کی رضاکارفورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر کی جانفشانیوں کی قدردانی کی
شہید سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی جانفشانیوں کی قدردانی
عراق کے صدر برہم صالح نے دہشت گردی کے خلاف سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور ملک کی رضاکارفورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر کی جانفشانیوں کی قدردانی کی۔

فارس نیوز کے مطابق جنرل سلیمانی، جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی پہلی برسی کے ایک پروگرام میں عراق کے صدر برہم صالح نے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی نے نہایت دشوار اور سخت حالات میں دہشت گرد ٹولے داعش کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کا ساتھ دیا اور شہید سلیمانی اور ابو مہدی المہندس عرصۂ دراز تک دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار رہے اور دہشت گردوں بالخصوص داعش کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی پہلی برسی پر عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں عراق کے متعدد وزرا اور سول و فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔

ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو امریکی دہشت گردوں نے گزشتہ برس تین جنوری کو بغداد ایر پورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا۔ اس دہشت گردانہ واقعے کے بعد امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعتراف کیا تھا کہ اس حملے کا حکم براہ راست صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا۔

امریکہ کے اس دہشت گردانہ اقدام کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی اور اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا گیا۔

دوسری جانب عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں قابض امریکی فوج کے 2 قافلے بم دھماکوں کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کا پہلا لاجسٹک قافلہ رات گئے صوبہ صلاح کے علاقے دجیل میں سڑک کنارے نصب بم کا شکار ہوا ہے جس کی ذمہ داری قاصم الجبارین نامی مزاحمتی گروہ نے قبل کر لی ہے۔

عراقی نیوز چینل السومریہ کے مطابق یہ دھماکا بغداد سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر سامراء ہائی وے پر وقوع پذیر ہوا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین میں آج قبل از ظہر ایک اور امریکی فوجی قافلے کو بھی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔
https://taghribnews.com/vdcefv8ezjh8vfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ