تاریخ شائع کریں2021 7 January گھنٹہ 15:28
خبر کا کوڈ : 488764

وزیراعظم قوم کے باپ کی مانند ہوتا ہے انہیں کوئٹہ جانا چاہیے تھا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم کے باپ کی مانند ہوتا ہے انہیں کوئٹہ جانا چاہیے تھا
وزیراعظم قوم کے باپ کی مانند ہوتا ہے انہیں کوئٹہ جانا چاہیے تھا
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم کے باپ کی مانند ہوتا ہے انہیں کوئٹہ جانا چاہیے تھا۔

سانحہ مچھ کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لیے کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سانحہ مچھ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، بے گناہ مزدروں کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ لواحقین کے دکھوں اور زخموں کا مداوا نہیں ہوسکتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ پر پوری قوم سوگوار ہے، اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتی، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے لیکن حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، وزیراعظم قوم کے باپ کی مانند ہوتا ہے انہیں وہاں جانا چاہیے تھا، قوم کی مائیں اور بیٹیاں ان کے انتظار میں بیٹھی ہیں اور وہ مشیروں اور وزیروں کو بھیج رہے ہیں۔ مجھے بھی سیکیورٹی تھریٹ تھا لیکن میں میں نواز شریف کا پیغام لے کر وہاں جا رہی ہوں۔
http://www.taghribnews.com/vdcg379ttak97u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس