تاریخ شائع کریں2021 6 January گھنٹہ 22:57
خبر کا کوڈ : 488720

مچھ واقعے پر قم المقدسہ میں پاکستانی تنظیموں کا اجلاس

اجلاس میں  شہداء کے لواحقین کے مطالبات کی بھرپور حمایت اور تائید کا اعلان کیا گیا اور وزیر اعظم پاکستان سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان صاحب کی انسانی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ فی الفور کوئٹہ جائیں اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کریں اور ان کے مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنائیں
مچھ واقعے پر قم المقدسہ میں پاکستانی تنظیموں کا اجلاس
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں رونما ہونے والے اندوہناک واقعے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم مذہبی مرکز قم المقدسہ میں حوزہ علمیہ قم میں تحصیل علم میں مشغول پاکستانی طالب علموں کی نمائندہ تنظیموں کے اراکین کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سانحہ مچھ کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس بات کا اظہار کیا گیا کہ اس ظلم و بربریت آمیز واقعہ نے تمام پاکستانیوں کے دلوں کو سوگوار کر دیا ہے اور حوزہ علمیہ قم کے طلاب کے درمیان  اس واقعہ پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اجلاس میں  شہداء کے لواحقین کے مطالبات کی بھرپور حمایت اور تائید کا اعلان کیا گیا اور وزیر اعظم پاکستان سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان صاحب کی انسانی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ فی الفور کوئٹہ جائیں اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کریں اور ان کے مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اجلاس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ ظلم و بربریت کی یہ منفرد داستان پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر کا آغاز ہے، جس پر ریاستِ پاکستان کو فوری طور پر متوجہ ہونا چاہیے۔ ملک کے ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت ریاستِ پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

ملکِ پاکستان میں داعش جیسی انسانیت دشمن تنظیم کے وجود سے متعلق پاکستانیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ملک پاکستان اب مزید کسی دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

سیکورٹی ادارے اس واقعے میں ملوث خارجی اور داخلی عوامل کی نشاندہی کریں، ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والی تنظیمیں اور ادارے

1. طلاب کوئٹہ ، مقیم حوزہ علمیہ قم
2. دفتر قائد ملت جعفریہ، قم
3. مجلس وحدت مسلمین پاکستان، قم
4. جامعہ روحانیت بلتستان
5. جامعہ روحانیت گلگت
6. جامعہ روحانیت سندھ
7. جامعہ روحانیت بلوچستان
8. جامعہ روحانیت خیبرپختونخواہ
9. طلاب کراچی، مقیم حوزہ علمیہ قم
10. جامعہ بعثت پاکستان، شعبہ قم
http://www.taghribnews.com/vdcirva5ut1avy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس