QR codeQR code

صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کا سلسلہ تیز کیا جائے گا

6 Jan 2021 گھنٹہ 22:43

فلسطینی عوام کی تحریک استقامت نے غرب اردن میں صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کا سلسلہ تیز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے


فلسطینی عوام کی تحریک استقامت نے غرب اردن میں صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کا سلسلہ تیز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صفا نیوز کے مطابق فلسطینی عوام کی تحریک استقامت نے بدھ کے روز صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک مظلوم فلسطینی نوجوان کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ ماہیت پر زور دیا ہے۔

فلسطینی عوام کی تحریک استقامت کے مطابق فلسطینی نوجوان کی شہادت غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کا عمل مزید تیز کئے جانے کی متقاضی ہے اور اس سلسلے میں سب سے پہلے صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی تعاون منقطع اور بین الاقوامی عدالتوں سے رجوع ضروری ہے۔

فلسطینی عوام کی تحریک استقامت نے غاصب صیہونی حکومت اور صیہونی آباد کاروں کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کئے جانے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی دہشتگردوں نے منگل کے روز غرب اردن کے شہر الخلیل کے بیت امر علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر کر شہید کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 488718

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/488718/صیہونی-حکومت-کے-خلاف-جدوجہد-کا-سلسلہ-تیز-کیا-جائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com