تاریخ شائع کریں2021 6 January گھنٹہ 22:39
خبر کا کوڈ : 488716

مکتب سلیمانی کے پیروکار امریکہ کو علاقے سے نکال باہر کریں گے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل اسما‏عیل قاآنی نے کہا ہے کہ مکتب شہید قاسم سلیمانی کے پیروکار امریکہ کو علاقے سے نکال باہر کریں گے
مکتب سلیمانی کے پیروکار امریکہ کو علاقے سے نکال باہر کریں گے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل اسما‏عیل قاآنی نے کہا ہے کہ مکتب شہید قاسم سلیمانی کے پیروکار امریکہ کو علاقے سے نکال باہر کریں گے۔

کرمان میں سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے مرکزی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ استقامتی اور مزاحمتی محاذ روز بروز مضبوط سے مضبوط تر  ہوتا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے انتقام کا پہلا طمانچہ، شہید کی پرشکوہ تشییع و تدفین کی شکل میں دشمن کے منھ پر رسید کیا گیا اور امریکی اڈے پر میزائل حملہ اور اس کی ہیبت کا بت پاش پاش کرنا درحقیقت اسکے منھ پر دوسرا زوردار طمانچہ تھا۔

سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ دشمن کے لئے اگلا طمانچہ یہ ہے ہوگا کہ سامراج کی سافٹ پاور پر غلبہ حاصل کرکے اس کے جعلی دبدبدے کا خاتمہ کیا جائے جو سب سے اہم مرحلہ ہے۔

جنرل اسما‏عیل قاآنی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے انتقام کے چوتھے مرحلے میں امریکہ کو علاقے سے نکال باہر کیا جائے گا۔

انہوں نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر سے لے کر اس ملک کے وزیر خارجہ تک، شہید قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث تمام اصلی کرداروں کو جان لینا چاہیے کہ  وہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والے ہیرو کو قتل کرنے کے بعد آرام سے نہیں رہ سکیں گے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شہید سلیمانی کا مشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا اور استقامتی محاذ کی حمایت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdcdfj0o9yt0j56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ