QR codeQR code

افغانستان: مچھ میں جاں بحق تین افغانیوں کی میتیں دی جائیں

6 Jan 2021 گھنٹہ 22:29

افغان قونصل جنرل نے وزارت خارجہ کو خط میں کہا ہے کہ مچھ میں تین افغانیوں کی میتیں افغانستان کے حوالے کی جائیں


افغان قونصل جنرل نے وزارت خارجہ کو خط میں کہا ہے کہ مچھ میں تین افغانیوں کی میتیں افغانستان کے حوالے کی جائیں۔

افغان قونصل جنرل نے پاکستانی وزارت خارجہ کو خط  لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مچھ میں ہونے والے افسوسناک واقعہ میں 7 افغانی بھی شامل ہیں، پاکستانی حکام 3 افغان باشندوں کی لاشیں واپس بھجوانے کا بندوبست کرے۔

افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مزدوروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں کے دشمن ہیں، واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ  کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان پر فائرنگ کردی، واقعے میں 11 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 488711

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/488711/افغانستان-مچھ-میں-جاں-بحق-تین-افغانیوں-کی-میتیں-دی-جائیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com