QR codeQR code

ایرانی ویکسین کی انسانی آزمائش، دوسرے مرحلے کا آغاز

6 Jan 2021 گھنٹہ 22:01

ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی انسانی آزمائش کے پہلے فیز کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت مزید چار رضاکاروں کو پہلا ٹیکہ لگا دیا گیا


ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی انسانی آزمائش کے پہلے فیز کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت مزید چار رضاکاروں کو پہلا ٹیکہ لگا دیا گیا۔

تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز  کے شعبۂ  کلینیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر حامد حسینی کے مطابق پیر اور منگل کو مجموعی طور پر چار رضاکاروں کو ایرانی ویکسین کا ٹیکہ لگایا گیا اور جن رضاکاروں کو یہ ویکسین لگائی گئی ہے ان کی حالت بالکل ٹھیک ہے اور ہمیں اچھے نتائج کی امید ہے۔

 ڈاکٹر حامد حسینی کے مطابق جن سات رضاکاروں کو اب تک یہ ویکسین لگائی گئی ہے ان کی مجموعی صورتحال اور ڈیٹا کے جائزے کے بعد آئندہ ہفتے مزید سات رضاکاروں کو  ویکسین لگانے کا اجازت نامہ جاری کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی آزمائش کے پہلے  مرحلے کے دوران مجموعی طور پر چھپن افراد کو یہ ویکسین لگایا جائے گا اور اس کے نتائج کا مطالعہ مکمل کرنے میں دوماہ کا عرصہ لگے گا۔

ڈاکٹر حامد حسینی کے مطابق ہر رضاکار کو چودہ دن کے وقفے سے دو ڈوز دی جائیں گی اور اٹھائیس روز تک انہیں آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی سائنسدانوں کی تیاری کردہ کورونا ویکسین ’کوو ایران برکت‘ کی انسانی آزمائش کا آغاز انتیس دسمبر کو ہوا تھا اور پہلے دن تین رضاکاروں کو یہ ٹیکہ لگایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 488701

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/488701/ایرانی-ویکسین-کی-انسانی-آزمائش-دوسرے-مرحلے-کا-آغاز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com