تاریخ شائع کریں2021 6 January گھنٹہ 21:48
خبر کا کوڈ : 488696

بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ

​​​​​​​بھارتی فضائیہ کے مطابق جنگی طیارے مگ 21 بسون میں دوران پرواز بڑی تکنیکی خرابی ہوجانے کی وجہ سے اس کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ تاہم پائلٹ تباہی سے قبل ہی بحفاظت طیارہ سے علیحدہ  ہوگیا تھا
بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ
بھارت کا جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق جنگی طیارے مگ 21 بسون میں دوران پرواز بڑی تکنیکی خرابی ہوجانے کی وجہ سے اس کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ تاہم پائلٹ تباہی سے قبل ہی بحفاظت طیارہ سے علیحدہ  ہوگیا تھا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ گزشتہ شب رات ساڑھے آٹھ بجے طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ پائلٹ نے دوران پرواز طیارے کو بچانے کی کوشش کی تاہم اسے کام یابی حاصل نہیں ہوسکی۔

وزارت دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 2016 سے اب تک بھارت کے 27 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 15 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ مگ 21 بسون طیارے بھارتی فضائیہ میں 1961 میں شامل کیے گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcaoanyi49nai1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ