تاریخ شائع کریں2021 3 January گھنٹہ 18:46
خبر کا کوڈ : 488295

ایران میں کورونا کے پانچ ہزار نو سو ساٹھ ن‏ئے کیسز۔

ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد بارہ لاکھ تینتالیس ہزار چار سو چونتیس ہوگئی ہے۔ سیما سادات
ایران میں کورونا کے پانچ ہزار نو سو ساٹھ ن‏ئے کیسز۔
ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو دو کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے پانچ ہزار نو سو ساٹھ ن‏ئے معاملات سامنے آئے جن میں سے چار سو ستانوے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد بارہ لاکھ تینتالیس ہزار چار سو چونتیس ہوگئی ہے۔ سیما سادات لاری نے افسوس کے ساتھ کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو دو مریض دم توڑ گئے اور اس طرح جاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد پچپن ہزار پانچ سو چالیس ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں اب تک کورونا کے بارہ لاکھ، تیرہ ہزار، اٹھارہ مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا میں اب تک آٹھ کروڑ پچاس لاکھ سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا اور اٹھارہ لاکھ سے زائد لوگ اس بیماری سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcf1cdjtw6dc0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ