تاریخ شائع کریں2021 2 January گھنٹہ 17:26
خبر کا کوڈ : 488168

غیر ملکی رہنماؤں کا بزدلانہ قتل ، امریکی اسرائیلی ٹریڈ مارک کی علامت ہے ۔

واشنگٹن ٹائمز کو غلط خبریں اور ایران مخالف تعصبات کو پھیلانے کے بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے
غیر ملکی رہنماؤں کا بزدلانہ قتل ، امریکی اسرائیلی ٹریڈ مارک کی علامت ہے ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی رہنماؤں کا بزدلانہ قتل ، امریکی اسرائیلی ٹریڈ مارک کی علامت ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ٹوئٹر پیج میں بعض امریکی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ غیر ملکی رہنماؤں کا بزدلانہ قتل ، امریکہ اور اسرائیل  کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ واشنگٹن ٹائمز کو غلط خبریں اور ایران مخالف تعصبات کو پھیلانے کے بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے حالانکہ اس  اخبار نے اس سے پہلے بھی  پیسوں کے بدلے منافقوں کے دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تعصبات پر مبنی مضامین شائع کیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن ٹائمز نے دعوی کیا تھا کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcepv8evjh8vzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ