تاریخ شائع کریں2021 2 January گھنٹہ 16:25
خبر کا کوڈ : 488159

سعودی عرب کی پاکستان کی نجی ایئر لائن کو پروازوں کی اجازت۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سعودی عربیہ (گاکا) نے پاکستانی نجی ایئر لائن سیرین ایئر کو فارن ایئر کیرئیر اکنامک لائسنس جاری کردیا۔
سعودی عرب کی پاکستان کی نجی ایئر لائن کو پروازوں کی اجازت۔
سعودی ایوی ایشن (گاکا) نے پاکستان کی نجی ایئر لائن کو سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی۔جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سعودی عربیہ (گاکا) نے پاکستانی نجی ایئر لائن سیرین ایئر کو فارن ایئر کیرئیر اکنامک لائسنس جاری کردیا۔ یہ لائسنس دو سال کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ نجی ایئر لائن کی جانب سے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن رواں ماہ سے شروع ہوگا۔

ترجمان سیرین ایئرکے مطابق سعودی عرب میں فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی پروازوں کا آغاز کردیا جائے گا، پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سے آپریٹ ہوں گی۔

پہلے مر حلے میں جدہ اور ریاض کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔
دوسرے مرحلے میں مدینہ، دمام اور دیگر شہروں کے لیے آغاز ہوگا جس کے لیے جدید ایئربس 330 ساختہ اور بوئنگ طیارے استعمال کیے جائیں گے جس میں مسافروں کو فلائٹ انٹرٹیمنٹ کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

ترجمان سیرین ایئرکے مطابق چین اور برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کی اجازت ملتے ہی پروازیں شروع کردی جائیں گی، انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کے لیے سول ایوی ایشن کی جانب سے پہلے ہی اجازت دی جاچکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcenv8eojh8vzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ