تاریخ شائع کریں2021 2 January گھنٹہ 10:15
خبر کا کوڈ : 488094

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ۔

پاکستان اور بھارت نے ایٹمی تنصیبات اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ۔
پاکستان کی دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ ہے، یہ معاہدہ 31 دسمبر 1988 کو طے پایا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات کی فہرست ایک دوسرے کو فراہم کرتے ہیں، اس حوالے سے وزارت خارجہ نے پاکستان میں جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کر دی ہے۔ 

جب کہ بھارت میں جوہری تنصیبات کی فہرست بھی بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کر دی ہے، دونوں ممالک کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کے تبادلہ پر عمل درآمد یکم جنوری 1992 سے جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcco4q002bq4x8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ