تاریخ شائع کریں2020 29 December گھنٹہ 01:27
خبر کا کوڈ : 487620

سیاحوں کی ویزا مدت میں ایک ماہ کا اضافہ: امارات

امارات میں موجود تمام سیاحوں کے ویزا کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی جارہی ہے۔
سیاحوں کی ویزا مدت میں ایک ماہ کا اضافہ: امارات
متحدہ عرب امارات نے وہاں موجود سیاحوں کی ویزا مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا، یہ توسیع بعض ایئرپورٹس بند ہونے اور غیرمعمولی رش کی وجہ سے کی گئی ہے۔

یہ قدم متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم اور نائب صدر، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر اٹھایا گیا ہے۔

اپنے اعلامیے میں شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے کہ امارات کی کئی ریاستوں میں بعض ایئرپورٹس بند ہونے کے بعد لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

انہوں ںے کہا اسی وجہ سے ہوائی اڈوں پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس میں آسانی کے لیے کسی اضافی فیس کے بغیر تمام سیاحوں کے ویزا کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی جارہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgxu9tzak9734.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ