تاریخ شائع کریں2020 26 December گھنٹہ 23:35
خبر کا کوڈ : 487335

ٹرمپ نے ’کورونا وبا امدادی اخراجاتی بل‘ پر دستخط سے انکار کر دیا۔

ٹرمپ نے امریکی قانون سازوں کی جانب سے 3.2 ٹریلین ڈالر کے ایک امدادی پیکیج پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
ٹرمپ نے ’کورونا وبا امدادی اخراجاتی بل‘ پر دستخط سے انکار کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’کورونا وبا امدادی اخراجاتی بل‘ پر دستخط سے انکار کے باعث لاکھوں بیروزگاروں کے لیے حکومتی مراعات بند ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی قانون سازوں کی جانب سے منظور کی گئی وبائی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 3.2 ٹریلین ڈالر کے ایک امدادی پیکیج پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے بھاری امدادی پیکیج سے متفق نہیں۔

اس بل کے تحت کورونا وبا کے دوران بے روزگار اور متاثر ہونے والے کاروباروں کے لیے 892 ارب ڈالر رکھے گئے تھے۔ قانون سازوں کا کہنا ہے کہ پیکیج بناتے ہوئے اس چیز کو بھی مدنظر رکھا گیا تھا کہ امریکا کورونا سے متاثر ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

صدر ٹرمپ کے انکار کی وجہ سے امریکا میں لاکھوں افراد کا بیروزگاری الاؤنس ختم ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔ قبل ازیں صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس سے پاس ہونے والے 2021 کے لیے قومی دفاع کے 740 بلیئن ڈالر کے سالانہ اخراجات کے بل کو بھی ویٹو کر دیا تھا۔

امریکی صدر کا عہدہ جنوری کے وسط میں ختم ہو رہا ہے جس کے بعد حال ہی میں منتخب ہونے والے جوبائیڈن عہدہ سنبھال لیں گے تاہم اس سے قبل ہی ٹرمپ اپنے صدارتی اختیارات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کے سابق منیجر پال مینافورٹ اور سابق مشیر راجر اسٹون سمیت مزید 26 افراد کے لیے مختلف مقدمات میں صدارتی معافی کا اعلان کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjtaexiuqeotz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ