تاریخ شائع کریں2020 21 December گھنٹہ 15:59
خبر کا کوڈ : 486667

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی سعودی عرب کے لیے پروازیں منسوخ۔

کورونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظر پاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی سعودی عرب کے لیے پروازیں منسوخ۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی ہدایات کی روشنی میں آج 21 دسمبر کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ان پروازوں میں پی کے 9739، اور 9760، ملتان جدہ لاہورمنسوخ کردی گئی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہوردمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی کے درمیان بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،اسی طرح لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے جنرل مینجرپبلک افیئر پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ جب تک پروازوں کے اجازت نامہ دوبارہ سے جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پروازیں منسوخ رہیں گی، اور تمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی مختلف پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

لہذا تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں اورکسی بھی رہنمائی یا معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 111 786 786 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں۔
https://taghribnews.com/vdcg339tuak9734.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ