تاریخ شائع کریں2020 12 December گھنٹہ 11:28
خبر کا کوڈ : 485526

یورپی یونین کا ترکی کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق۔

یورپی یونین کے رکن ممالک نے ترکی کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یورپی یونین کا ترکی کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق۔
یورپی یونین کے رکن ممالک نے ترکی کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یورپی یونین نے ترکی کو اپنے نرغے میں لینے کے لئے اقدامات شروع کرديئے ہیں جس کے تحت ترکی کے خلاف مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔
بیلجیم کے دارالحکومت بریسلز میں دو روزہ سربراہ اجلاس کے آخری روز جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کے رہنما یونان اور قبرص کے ساحل سے دور پانیوں میں انقرہ کی جانب سے قدرتی گیس کی تلاش کے لیے غیر قانونی کھدائی کے تناظر میں ترکی کے خلاف جامع اور محدود پابندیوں پر متفق ہو گئے ہیں۔
یورپی یونین کے تازہ ترین فیصلے سے گیس کی تلاش میں شامل ترک کمپنیوں اور عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا راستہ ہموار ہوگیا ہے،جس کے تحت ان کے یورپی ممالک میں اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر سفری قدغنیں بھی لگائی جاسکتی ہیں۔
 یونان کے وزیر اعظم کریاکوس متسوتاکس اس سلسلے میں پورا زور صرف کر رہے ہیں کہ کسی طرح یورپ کو ترکی سے لڑا دیا جائے۔ انہوں نے کانفرنس سے قبل جمعرات کے روز کہا تھا کہ یورپی یونین کا اعتبار سوالوں کی زد میں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8iexmuqeoiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ