تاریخ شائع کریں2020 7 December گھنٹہ 23:46
خبر کا کوڈ : 484932

امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات

امریکہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم ستر افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات
امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات کے اندراج کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے ستہتر واقعات رونما ہوئے جن میں اٹھارہ افراد ہلاک اور باون زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے بیشتر واقعات شمالی کیرولینا، ایلی نوئے، فلوریڈا اور میسی سیپی ریاستوں میں رونما ہوئے۔ امریکہ کو اس وقت تشدد، اغوا، قتل اور مسلحانہ حملوں جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

امریکہ میں تشدد و فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکی عوام کے پاس اس وقت بھی تقریبا تیس کروڑ کی تعداد میں اسلحہ موجود ہے۔

امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ عوام کے پاس اسلحہ ہونے کے ایک بڑے طرفدار ہیں۔ انہوں نے اپنے صدارتی دور کے آغاز میں بھی امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت وہائٹ ہاؤس میں ایک ایسا شخص صدر بن کر پہنچا ہے جو تمہارے مسلح ہونے کا بڑا حامی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjtxex8uqeohz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ