تاریخ شائع کریں2020 5 December گھنٹہ 17:11
خبر کا کوڈ : 484654

فرانسیسیوں کو اپنے قائد کو معزول کرنا چاہیے۔اردوان

میکرون فرانس کے لیے پریشانی کا باعث ہے، میکرون کے ساتھ فرانس ایک بہت ہی خطرناک دور سے گزر رہا ہے، ترک صدر
فرانسیسیوں کو اپنے قائد کو معزول کرنا چاہیے۔اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فرانس جلد از جلد ایمانوئل میکرون سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔

پاکستان کے نجی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر ان کے فرانسیسی ہم منصب ایممینوئیل میکرون کے درمیان ایک عرصے سے لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ترکی کا بحیرہ رقم میں ناگورنو کاراباخ کے خطے پر تک فرانس اور اس کے یورپی یونین کے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل تنازع جاری ہے۔

حالیہ مہینوں میں یہ دونوں ملکوں کے دربراہان کے درمیان بیان بازی نئی سطحوں پر پہنچ چکی ہے کیونکہ فرانس نے اپنی سرزمین پر متعدد حملوں کے بعد شدت پسندی کے خلاف کریک ڈاؤن میں اضافہ کیا ہے۔

استنوبل میں نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میکرون فرانس کے لیے پریشانی کا باعث ہے، میکرون کے ساتھ فرانس ایک بہت ہی خطرناک دور سے گزر رہا ہے، مجھے امید ہے کہ فرانس جلد سے جلد میکرون کی پریشانی سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسیوں کو اپنے قائد کو معزول کرنا چاہیے اور 2018 میں شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر وہ پیلے رنگ کی واسکٹ کی تحریک سے جان چھڑانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

اردوان نے وضاحت کے بغیر کہا بعد میں پیلے رنگ کی واسکٹ سرخ رنگ کی واسکٹ میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔ ترک رہنما بار بار مشورہ دیتے رہے ہیں کہ میکرون کی ذہنی جانچ پڑتال کروائی جائے اور ترک عوام پر زور دیا کہ وہ فرانسیسی لیبل کی حامل مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
https://taghribnews.com/vdcamynyy49nai1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ