QR codeQR code

آذر بائیجان کا آرمینیا سےجنگ میں اپنے جانی نقصان کی تفصیلات کا اعلان

4 Dec 2020 گھنٹہ 22:09

آذر بائیجان نے قرہ باغ علاقہ میں آرمینیا سے ہونے والی جنگ میں اپنے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔


اطلاعات کے مطابق آذر بائیجان نے جمعرات کو پہلی مرتبہ اس حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قرہ باغ  کے علاقے میں ہونے والی جنگ میں اس کے 2 ہزار 7 سو 83 فوجی جاں بحق ہوئے جب کہ 100 سے زائد اہل کار لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ آرمینیا کے ساتھ آذر بائیجان کے  علاقائی تنازعے پر 27  اکتوبر کو مسلح جھڑپوں کا آغاز ہوا اور 10 نومبر کو روس کی ثالثی سے  ہونے والے معاہدے کے بعد جنگ بندی ہوگئی۔

معاہدے کے بعد آرمینیا نے قرہ باغ  میں وہ علاقے آذر بائیجان کو واپس کردیئے جن پر 1990 کی دہائی سے اس نے قبضہ کررکھا تھا۔

آرمینیا نے 14 نومبر کو اپنے جنگی نقصان کی تفصیلات جاری کردی تھیں جس کے مطابق جنگ میں اس کے 2317 فوجی ہلاک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 484558

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/484558/ا-ذر-بائیجان-کا-ا-رمینیا-سےجنگ-میں-اپنے-جانی-نقصان-کی-تفصیلات-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com