QR codeQR code

برطانیہ میں واٹر پلانٹ کا ہولناک دھماکہ ہلاکتوں کی تصدیق

4 Dec 2020 گھنٹہ 22:03

برطانیہ کے شہر برسٹل کے نزدیک ایک واٹر پلانٹ میں ہولناک دھماکے سے 4 افراد ہلاک


برطانیہ کے شہر برسٹل کے نزدیک ایک واٹر پلانٹ میں ہولناک دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ برطانیہ کے شہر برسٹل کے نزدیک ایک واٹر پلانٹ میں  ہولناک دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایون ماؤتھ کے علاقے میں واقعہ ری سائیکلنگ پلانٹ کے ایک بڑے ٹینک میں کیمیائی مواد کے کے باعث ہولناک دھماکہ ہوا۔

مقامی فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  جنوب مغربی برطانیہ میں ایون ماؤتھ کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق دن کے 11 بج کر 20 منٹ پر ہولناک دھماکا سنا گیا ہے۔  دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

دھماکے کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ  اور امدادی عملے کی جانب سے بڑی جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ واقعے کے کئی گھنٹوں بعد ابتدائی طور پر 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
.
ایون ماؤتھ پولیس نے چار ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 484556

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/484556/برطانیہ-میں-واٹر-پلانٹ-کا-ہولناک-دھماکہ-ہلاکتوں-کی-تصدیق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com