تاریخ شائع کریں2020 4 December گھنٹہ 21:24
خبر کا کوڈ : 484551

بائیڈن نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کو غلط قرار دے دیا۔

شہید فخری زادے کا قتل تہران کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔جو بائیڈن
بائیڈن نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کو غلط قرار دے دیا۔
امریکہ کے نومنتخب صدر نے ایران کے ایٹمی سائنسداں کے قتل پر اپنے پہلے رد عمل میں کہا ہے کہ شہید فخری زادے کا قتل تہران کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر نے  سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ بات کہنا بہت دشوار ہے کہ یہ قتل تہران کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے کتنی پیچیدگیوں کا باعث بنے گا۔

امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسیاں ایران کی ایٹمی ترقی اور ایٹمی طاقت میں اضافے کا سبب بنی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مسلح دہشت گرد عناصر نے جمعہ ستا‏ئیس نومبر کو ایران کے دفاعی اور ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کی گاڑی پر حملہ کرکے انہیں شہید کردیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcgnt9tqak97n4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ