QR codeQR code

بائیڈن نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کو غلط قرار دے دیا۔

4 Dec 2020 گھنٹہ 21:24

شہید فخری زادے کا قتل تہران کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔جو بائیڈن


امریکہ کے نومنتخب صدر نے ایران کے ایٹمی سائنسداں کے قتل پر اپنے پہلے رد عمل میں کہا ہے کہ شہید فخری زادے کا قتل تہران کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر نے  سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ بات کہنا بہت دشوار ہے کہ یہ قتل تہران کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے کتنی پیچیدگیوں کا باعث بنے گا۔

امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسیاں ایران کی ایٹمی ترقی اور ایٹمی طاقت میں اضافے کا سبب بنی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مسلح دہشت گرد عناصر نے جمعہ ستا‏ئیس نومبر کو ایران کے دفاعی اور ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کی گاڑی پر حملہ کرکے انہیں شہید کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 484551

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/484551/بائیڈن-نے-ایران-کے-خلاف-ٹرمپ-انتظامیہ-کی-پالیسیوں-کو-غلط-قرار-دے-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com